یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کی حقیقی صور تحال جاننے کے لئے امریکہ کے ہندوستان میں سفیر سمیت 15 ممالک کے سفراء ریاست کے مختلف وفود سے ملنے کے لئے جمعہ کو یہاں پہنچے ۔جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370منسوخ کرنے کے بعد وہاں کی صوت حال جاننے کے لئے غیر ملکی سفراء دو روزہ دورے پر یہاں پہنچے ۔غیرملکی نمائندوں نے سرمائی دارالحکومت میں یہاں والمیکی، کشمیری پنڈتوں سمیت پناہ گزینوں اور عام لوگوں کے مختلف نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے ان ڈپلومیٹوں نے سری نگر کا دورہ کیا تھا اور حکومت حامی سیاستدانوں اور دیگر گروپوں اور تنظیموں سمیت کئی لوگوں سے ملاقات کی تھی۔