حکومت سات دنوں کے دوران دائر کرے گی جائزہ رپورٹ

0
0

ریاست میں اتنے لمبے عرصے تک امن قائم ہے: سبت پاترا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں و کشمیر میں پابندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت کا جمعہ کے روز خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سات دنوں میں جائزہ رپورٹ داخل کرکے اپنا موقف پیش کرے گی۔بی جے پی کے ترجمان سبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں عدالت عظمی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی نے اپنی ہدایات مشترک کی ہے اور پانچ سوالات کے جواب دینے کو کہا ہے ۔ حکومت سات دن کے اندر اپنی جائزہ رپورٹ عدالت میں داخل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ آزادی اور اظہار آزادی اور حفاظت کے درمیان ایک انصاف پسند توازن کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو اس بات کی مبارکباد دینا چاہتے ہیں کہ ریاست میں اتنے لمبے عرصے تک امن قائم ہے ۔ حکومت نے اس کے لئے سخت محنت کی ہے ۔ اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا