ڈی سی راجوری نے بھی محکمہ کے کاموں کی تفصیل حاصل کی
عمرارشدملک
راجوری؍؍ناظم دیہی ترقی جموں سدرشن کمار نے راجوری کا دورہ کرتے ہوئے یہاں محکمہ کے آفیسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ میں منریگا اور پی ایم ائے وائی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور محکمہ کی مشکلات اور پریشانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ خاص طور پر موجود تھے جن کی صدارت میں باظم دیہی ترقی جموں نے جائزہ میٹنگ لی۔ میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آر ڈی ڈی ، جوگندر سنگھ رائے ، سپریٹنڈنٹ انجینئر آر ای ڈبلیو شبیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سشیل کمار کھجوریہ، ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو نور علی، ضلع پنچایت آفیسر ڈاکٹر عبدالخبیر، تمام بی ڈی اوز اور ٹیکنکل وینگ کے انجینئرز نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں مرکزی سرپرستی میں چلنے والی اسکیموں کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں اور پیشرفت کے بارے میں ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔میٹنگ میں منریگا اور پی ایم جی ایس وائی کے تحت کاموں کے بارے میں تفصیلات طلب کی اور اس کے علاوہ طبعی اور مالی حصولیابیوں، عمل آواری کی صورتحال ،ڈاٹا کی آب لوڈنگ، نامکمل کاموں کی صورتحال، جیو ٹیگنگ، آدھار لنکنگ اور دیگر کئی معاملات کی تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ ڈائریکٹر نے افسران کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ باہمی رابطوں کے امور کو دور کریں اور مل کر کام کریں تاکہ مطلوبہ نتائج مقررہ وقت پر حاصل کیے جاسکیں۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے محکمہ دیہی ترقی کی تمام اسکیموں کی تفصیل حاصل کی اور اس موقع پر کم کارکردگی والے بلاکوں کو سخت ہدایت دی گئی کہ وہ 20 دنوں میں کارگردگی میں بہتری لائے اور دیہاتوں میں سرگرم تمام سرکاری اسکیموں کی نگرانی کرے اور پنچایت نمائندگان کے ساتھ تعاون رکھے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کاموں کو مکمل کرے اور مزدوروں کے کاموں کے مطالبات کو بھی ترجیح دے ساتھ میں بقایاجات کی رقم کے حوالے سے بھی ہدایت دی تاکہ لوگوں تک ان کی بقایا جات پہنچ سکے۔