لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے حال ہی میں مقرر کئے گئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر اور مشیر موصوف نے جموں وکشمیر کی سلامتی صورتحال اور ترقیاتی سرگرمیوں کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بحیثیت مشیر اُن کی تقرری پر آر آر بھٹناگر کو مبارک باد دی ۔