کولکاتہ،؍؍ مختلف ٹریڈ یونینوں کی طرف سے طلب کی گئی ملک گیر ہڑتال کے دوران کولکاتہ میں تشدد کی معمولی خبریں ملی ہیں۔ بند کی حمایت میں ریلی نکال رہے سی پی ایم اور کانگریس کے کارکنوں نے کولکاتہ کے جادو پور علاقے میں سڑک پر آگ زنی کی۔ پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے بہت سے بند حامیوں کو گرفتار بھی کیا ۔بتایا گیا ہے کہ صبح قریب 10:30 بجے سی پی ایم کے کارکنوں نے جادو پور میں ایک بڑی ریلی نکالی۔ اس میں سینکڑوں لوگ شامل تھے۔ان لوگوں نے سڑکوں پر ٹائر جلانے شروع کر دیے۔ ارد گرد کی جو دوکانیں کھلی تھیں اسے بند کرانے لگے۔ جو دکاندار دکانیں بند کرنے کے لئے تیار نہیں ہو رہے تھے انہیں مارا پیٹا جانے لگا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ سی پی ایم کارکن جس لاٹھی میں پارٹی کا جھنڈا لگائے تھے اسی لاٹھی سے توڑ پھوڑ شروع کرنے لگے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور میڈیا اہلکاروں کے سامنے یہ سب کچھ کیا جا رہا تھا۔ سڑک پر پولیس نے بند حامیوں کو روکنے کے لئے بیریکیڈنگ کی تھی، جسے حامیوں نے زبردستی توڑ دیا۔ اس کے بعد اضافی تعداد میں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مارپیٹ کر رہے افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس بعد بند حامیوں نے جادو پور تھانے کا گھیراؤ کرنا شروع کر دیا ۔بڑا بازار میں زبردستی بند کرائی دکانیں،ایشیا کے سب سے بڑے بازاروں میں شامل کولکاتا کے بڑا بازار میں بھی بند حامیوں نے اسی طرح سے ہنگامہ کیا۔