امریکہ سے انتقام لینے کے 13 سناریو پر غور کیا جا رہا ہے: ایران

0
0

تہران؍؍ایرانی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمہانی کا کہنا ہے کہ پاسداران ِ انقلاب سے منسلک قدس قوتوں کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے انتقام کے طور پر تہران انتظامیہ 13متبادلوں پر غور کر رہی ہے۔مہر ایجنسی کی خبر کے مطابق شمہانی نے بتایا ہے کہ ” کونسل کے اجلاس میں سلیمانی کا انتقام لینے کے لیے 13 سناریو ایجنڈے میں آئے ہیں، اگر ہم ان میں سے کم ترین سطح کے متبادل پر عمل درآمد کرتے ہیں تو یہ امریکہ کے لیے ایک ڈراونا خواب ثابت ہو سکتا ہے۔ان سناریو کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے شمہانی نے ایرانی روحانی لیڈر علی خامنائی کے الفاظ کہ "تمام تر مزاحمتی قوتیں سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیں گی کی یادہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ انتقامی کاروائی محض ایک حملے تک محدود نہیں ہو گی۔علاقے میں امریکی فوجیوں کے گشتی کاروائیوں میں گراوٹ لاتے ہوئے فوجی اڈوں پر قیام کو ترجیح دینے کا دعوی کرتے ہوئے شمہانی کا کہنا تھا کہ علاقے میں امریکہ کے 19 فوجی اڈے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا