امریکی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش

0
0

عام طور پر کسی بھی خاتون کے ہاں سال میں ایک بار ہی بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور بیک وقت خواتین ایک سے زائد بچوں کو بھی جنم دیتی ہیں۔تاہم امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا۔جی ہاں، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار محض چند ماہ کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019 میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو خاتون انتہائی خوش دکھائی دیں۔تاہم چند ہفتوں بعد ہی ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کے حمل سے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔رپورٹ کے مطابق الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک بار پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دوسری بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔اسی خبر کے حوالے سے امریکی میگزین ’پیپلز‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور مقامی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے ہاں دوسری بار بچوں کی پیدائش ا?پریشن کے ذریعے ہوئی۔ایک ہی سال میں 2 بار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دادی اور نانی کے ہاں ہونے والے جڑواں بچوں کی موت ہوگئی تھی تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے ہاں ایک سال میں 2 بار جڑواں بچے ہوئے اور تمام کے تمام زندہ ہیں۔خاتون کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش دادی اور نانی کی دعاؤں کا اثر ہے اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ان کی دادی اور نانی کے مرے ہوئے بچوں کی جگہ پیدا ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا