لیڈی ڈیانا کی بھتیجی نے 32 سال بڑی عمر کے مرد سے منگنی کرلی

0
0

برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی نوجوان بھتیجی 29 سالہ ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے عمر میں کئی گنا بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی۔کٹی اسپینسر آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔فیشن میگزین ’ہیلو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 29 سالہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نڑاد فیشن ڈیزائنر 61 سالہ مائیکل لیوس سے منگنی کرلی۔فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر نے مئی 2019 میں نوجوان ماڈل کو شادی کی پیش کش کی تھی۔منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئی تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاؤن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔اگرچہ خود کٹی اسپینسر یا مائیکل لیوس نے منگنی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تاہم برطانوی اخبارات کے مطابق دونوں نے سال نو کے موقع پر اپنی دوستی کو رشتے میں بدلا۔برطانوی میڈیا رپورٹس نے نوجوان ماڈل کی عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر سے منگنی کی خبروں کو شہ سرخی کے انداز میں شائع کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ماڈل فیشن ڈیزائنر سے جلد سے جلد شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بمشکل کٹی اسپینسر کے منگیتر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے اور ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی۔رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے منگیتر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 29 سالہ کیٹی اسپینسر کی جانب سے 61 سالہ شخص سے منگنی کیے جانے سے قبل ان کے تعلقات خود سے 18 سال بڑے شخص سے تھے۔کٹی اسپینسر کے ماضی میں بھی خود سے زائد العمر افراد سے تعلقات رہے ہیں اور وہ ماضی میں خود سے بڑی عمر کے افراد سے تعلقات کا اعتراف کرنے سمیت خود کو خوش قسمت بھی قرار دے چکی ہیں۔کٹی اسپینسر نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کے جتنے بھی مرد حضرات سے تعلقات رہے وہ سبھی میچوئر اور اچھے انسان تھے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا