پنجاب میں ‘گھر گھر راشن اسکیم نافذ کریں گے: کیجریوال

0
0

نئی دہلی، // عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے غریبوں کے لئے پنجاب کی عآپ حکومت کی طرف سے ‘گھر گھر راشن سکیم کے اعلان کو بہت شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ہمیں دہلی میں ‘گھر گھر راشن اسکیم لاگو کرنے نہیں دیا، کوئی مسئلہ نہیں، ہم اسے پنجاب میں نافذ کریں گے۔
ایک پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال نے پیر کے روز کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں۔ میں پنجاب کے لوگوں کے لیے خوش ہوں، میں ملک کے لوگوں کے لیے خوش ہوں۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج پنجاب کے غریبوں کے لیے بہت ہی شاندار اعلان کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ پنجاب میں غریبوں کا راشن ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔ پنجاب میں ڈور ٹو ڈور راشن سکیم شروع کی جائے گی۔
آزادی کے 75 سال بعد بھی ایک غریب آدمی کو حکومت سے راشن لینے کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کو اپنے کام سے چھٹی لینا پڑتی ہے۔ لوگوں کو قطار میں کھڑے ہو کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ وقت فون پر آرڈر کرنے کا ہے اور پیزا آپ کے گھر پہنچا دیا جاتا ہے۔ سارا سامان آپ کے گھر آتا ہے لیکن ایک غریب کو راشن لینے کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ گھر گھر راشن سکیم کے تحت لوگوں کے پاس مہینے بھر کا جو بھی سامان ہے جس میں گیہوں، چاول اور دالیں شامل ہیں، حکومت اسے ایک بوری میں اچھی طرح پیک کرنے کے بعد ہر ماہ آپ کے گھرپہنچائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا