جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
یواین آئی
راجوری؍؍جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کانڈی علاقے میں ہفتے کی شام کو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔معلوم ہوا ہے کہ پْرا سرار دھماکوں کے بعد احتیاطی طورپر پولیس نے مین مارکیٹ کو بند کیا۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام ضلع راجوری کے کانڈی علاقے میں پْراسرار دھماکوں سے لوگ سہم کر رہ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ احتیاطی طورپر مارکیٹ کو بھی بند کیا گیا ہے۔دھماکوں میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔