زرعی اور باغبانی فصلوں سے متعلق اِنشورنس سکیم شروع کرنے کا منصوبہ

0
0

نئی دلّی میں پی ایم ڈی ایف بی وائی اور آر ڈبلیو بی سی آئی سی سے متعلق پریبڈ میٹنگ منعقد
لازوال ڈیسک
نئی دلّی؍؍پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور موسمیات پر مبنی کراپ اِنشور نس سکیم سے متعلق ایک اِستفساراتی اور پریبڈ میٹنگ نئی دلّی میں زراعت کے اِنتظامی سیکرٹری منظور احمد لون کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جوائنٹ سیکرٹری ،کریڈٹس / سی ای او ، پردھان منتر ی فصل بیمہ یوجنا آشیش کمار بوٹانی اور مختلف محکموں کے اَفسروں اور اِنشورنس عمل آوری ایجنسیوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔سیکرٹری اے پی ڈی نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت درج شدہ اِنشورنس کمپنیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی وعدہ بند ہے تاکہ جموں وکشمیر یوٹی کے کسانوں کی بہبودی کے لئے فصل بیمہ سکیموں کو کامیابی سے عملایا جاسکے ۔جوائنٹ سیکرٹری ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو مرکزی سرکار نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ایک حکمت عملی مرتب کریں تاکہ وہ جموں وکشمیر یوٹی میں نوٹیفائیڈ فصلوں کے لئے اِنشورنس کے بِڈنگ عمل کا حصہ بن سکے۔ناظمِ زراعت الطاف اعجاز اندرابی جو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور آر ڈبلیو بی سی آئی سی کے مشن ڈائریکٹر بھی ہیں نے جموں وکشمیرمیں اِن سکیموں کی عمل آور ی کا پس منظر پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 19؍دسمبر 2019ء کو ان سکیموں کی عمل آوری کے لئے دوبارہ سے بِڈ طلب کئے گئے۔ڈائریکٹر آئی ایم ڈی جے اینڈ کے سونم لوٹس نے میٹنگ میں بتایا کہ ڈاپلر ویدر راڈر پہلے ہی نصب کیا جاچکا ہے جسے موسم کی پیشنگوئی صحیح معنوں میں کرنے میں مددملے گی اور اِنشورنس کمپنیوں کو موسم سے متعلق مستند اعداد و شمار ستیاب ہوں گے۔میٹنگ میں بِڈداخل کرنے کے حوالے سے تاریخ میں توسیع کرنے سے متعلق کئی کلیدی فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ محکمہ زراعت اے ڈبلیو ایس کی تنصیب کاری کی آوٹ سورسنگ سے متعلق اِمکانات کا جائزہ لے گا اور بلاک سطحوں پر نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے خدو خال طے کرے گا تاکہ کسان طبقے کے مفادات کی پاسداری کی جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا