صفائی مہم کا کیا انعقاد، گود لئے گئے گائوں میں عوام کو صفائی کے متعلق جانکاری فراہم کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ محکمہ تعلیم اور فزیکل ایجوکیشن کے تعاون سیجی ڈی سی مہان پور کے این ایس ایس یونٹ نے ایک ہفتہ طویل این ایس ایس کیمپ کے چوتھے دن صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا مقصد نوجوان طلباء کو کمیونٹی سروس کی فراہمی میں تجربہ فراہم کرنا ہے۔وہیں یہ کیمپ آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا اہتمام ڈاکٹر بلبندر سنگھ (محکمہ فزیکل ایجویشن )، ڈاکٹر منیشا دیوی (محکمہ تعلیم) اور ڈاکٹر سپنا دیوی، این ایس ایس پروگرام آفیسر، کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راکیش کمار کول کی نگرانی اور رہنمائی میں کیا گیا ۔ کیمپ کا آغاز ڈاکٹر سپنا دیوی، این ایس ایس پروگرام آفیسر نے کیا۔اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر راکیش کمار کول نے کلیدی خطبہ دیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر راکیش کمار کول نے طلباء کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان کو صاف ستھرا بنانے میں اس پروگرام کی اہمیت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے این ایس ایس کے پچاس رضاکاروں نے کالج کیمپس میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ تاہم، انہوں نے ریہلٹا گاؤں میں صفائی مہم بھی چلائی۔