عبدالرحیم راتھر کی چچا زاد بہن کی وفات پر الطاف بخاری کی تعزیت

0
0

اپنی پارٹی نے سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے سابقہ رکن اسمبلی کوکرناگ اورپارٹی ضلع صدر عبدالرحیم راتھر کی چچازاد بہن کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے جوکہ مختصر علالت کے بعد ناگام کوکرناگ میں انتقال کرگئیں۔ یہاں جاری تعزیتی پیغام میں بخاری نے اِس وفات کو ذاتی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحومہ کو نیک سیرت، خدادوست، غریب پرور اور مہمان نواز خاتون قرار دیا۔ انہوں نے کہا’’میں دکھ کی اِس گھڑی میں عبدالرحیم راتھر ودیگر سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت ہو اور غمزدگان کو یہ صدمہ عظیم بردداشت کرنے کی ہمت عطا ہو۔ پارٹی صدر کے علاوہ اپنی پارٹی قیادت نے بھی غمزدہ کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوکہ کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا