عام آدمی پارٹی اکائی جموں نے ڈینٹل سرجنوں کی سرکاری ملازمتوں میں شمولیت کے مطالبے کی حمایت کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عام آدمی پارٹی اکائی جموں نے ڈینٹل سرجنوںکی سرکاری ملازمتوں میں شمولیت کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیت کپور صدر (جموں پونچھ لوک سبھا) نے کہا کہ بے روزگار ڈینٹل سرجن افسردہ اور فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔امیت کپور نے کہاکہ پچھلے 14 سالوں سے ڈینٹل ڈاکٹروں کی پوسٹوں کی تشہیر نہیں کی گئی تھی اور دانتوں کے ڈاکٹروں میں بے روزگاری کئی گنا بڑھ گئی تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دانتوں کے ڈاکٹروں نے پورے ملک میں وبائی مرض کے دوران انتھک محنت کی اور بہت سی ریاستوں نے ڈینٹل سرجنوں کی پوسٹوں کا اشتہار دیا لیکن جموں و کشمیر کی حکومت نے دانتوں کے ڈاکٹروں کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور یہاں تک کہ انہیں کچھ دن پہلے حراست میں لے لیا جب وہ سرکاری نوکریوں کے اشتہار کا مطالبہ کر رہے تھے۔امیت کپور نے کہاکہ بی ڈی ایس کو مکمل کرنے میں 5 سال، ایم ڈی ایس کے لیے 3 سال اور رجسٹرار شپ کے لیے مزید 3 سال لگتے ہیں، اس لیے 11 سال کی پڑھائی کے بعد بھی کئی ڈینٹل ڈاکٹروں کو سرکاری ملازمت کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے جو کہ شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا