بی جے پی ملک میں نفرت کا وائرس پھیلا رہی ہے: فاروق انقلابی

0
0

سید زاہد
جموں؍؍جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع نائب صدر ضلع راجوری محمد فاروق انقلابی نے وویک اگنوتری اور انوپم کھیر کی بنائی ہوئی فلم کشمیر فائلز کے حوالے سے مودی حکومت کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک میں نفرت اور تعصب کا وائرس پھیلانے کی سیاست میں مصروف ہے۔ بدھل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ بی جے پی کی مذہبی تعصب اور نفرت پھیلانے کی مہم پر ہر ہندوستانی کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم سب کو متحد ہو کر دشمن طاقتوں کے خلاف لڑنا چاہئے، بی جے پی لیڈر مذہبی تعصب اور نفرت کے وائرس کو پھیلانے میں مصروف ہیں، جس سے ملک کی سماجی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اور اس نقصان کی تلافی نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔فاروق انقلابی نے کہا کہ بی جے پی اور ملک کے کچھ میڈیا ہاؤس بھی مسلمانوں کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما جس طرح کشمیر فائل فلم دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف ایک خطرناک سازش رچی گئی ہے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔فاروق انقلابی نے کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک میں بھائی چارے کو تباہ کر رہی ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہندوستان کو تمام مذاہب کے لوگوں نے قربانیاں دے کر آزاد کرایا ہے، اسی طرح اس ملک کی ترقی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کی ضرورت ہے۔فاروق انقلابی نے کہا کہ ملک کے عوام کو بی جے پی کی سازش کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور ملک میں باہمی بھائی چارہ برقرار رکھنا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا