سانبورہ پانپور کے سپورٹس اسٹیڈیم پرناجائز قبضہ،کھیل شائقین میں تشویش

0
0

معاملے کونظرانداز پر سولات کھڑ ے۔ عوامی حلقے سوال۔ لیفٹنٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل
سی این ایس
سرینگر؍؍سانبورہ پانپور کے سپورٹس اسٹیڈیم پر کئے جارہے ناجائز قبضے کے خلاف مقامی نوجوانوں بالخصوص کھیل شائقین میں زبردست تشویش پائی جاتی ہے۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس معاملے کونظرانداز کئے جانے کی وجہ سے عوامی حلقے سوال کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوںنے یاست کے لیفٹنٹ گورنر سے ناجا ئز قبضہ فی الفور ہٹا نے کا مطالبہ کیا تاکہ یہاں کے نوجوان کھیل کو د کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے کیرئیر کا روشن مستقل رقم کرسکیں۔ سی این ایس کو ملی تفصیلا ت کے مطابق 2003میں نیشنل کانفرنس کی سر براہی والی حکومت نے سانبورہ پانپور اورمضاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور نونہالوں کو اپنے کھیل سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ایک سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرانے کی غرض سے دس کنال ارضی کی نشاندہی کی۔ اسٹیڈیم تعمیر کرانے کی غرض سے اس وقت کے وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 15 لاکھ کی رقم واگذرا کی جس کے بعد مذکورہ اسٹیڈیم کی نہ صرف ہمواری کی گئی بلکہ اس کے اردگرد دیوار بندی بھی ہوئی ۔سپورٹس پر کام مکمل ہونے کے بعد یہ سپورٹس محکمہ کی تحویل میں دیا گیا اور اس پر باضابط کھیل کود کی سرگر میوں کا آ غاز ہوا۔ مقامی لوگوں کی ایک وفد نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے اس وقت کھیلوں کی اہمیت محسوس کرتے ہوئے سپورٹس کے نزدیک ہی اپنے تعمیراتی ڈھانچوں کو ہٹالیا تاہم وہاں پہلے سے ہی ایک اسکول موجود تھا ، بچوں کی پڑ ھائی متاثر نہ ہونہ کے سبب منہدم نہ کر نا منا سب سمجھا گیا لیکن آ ج مذکورہ اسکول نے اسٹید یم کے ایک وسیع حصے پر قبضہ کر لیا ہے جسکی وجہ سے یہ اسٹیڈ یم سکڑ تا جارہا ہے ۔ علاقہ کے ایک شہر ی نے بتایاکہ سال 2003 سے قبل یہاں کے نوجوان اور نونہالوں کو اپنے کھیل سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کبھی کھیتوں اور کبھی سڑکوں کا سہارا لینا پڑتا تھا لیکن مذکورہ اسٹید یم میں اپنے من پسند کھلوں کا آ غاز کرتے ہوئے کئی کھلاڑیوں نے قومی سطح کی کھیلوں میں حصہ لیا لیکن اب کھیلوں کے ساتھ دلچسپی رکھنے والے دورسرے نوجوانوں کو اپنا مستقل تاریک بنتا نظر آ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سپورٹس اسٹیڈ یم پرہورہے ناجائز قبضے کے نتیجے میں مقامی لوگوں بالخصوص کھیل شائقین میں زبردست نفرت اور ناراضگی کا لاوا پک رہا ہے ۔مقامی لوگوں بالخصوص نوجوان طبقے کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرکار کھیلوں کو اجاگر کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے اور دوسرے طرف سپورٹس شعبے میںدلچپ یا ہنر مند نوجوانوں کے کیرئیر پر خنجر گھونپاجارہا ہے۔ مقامی نوجوانوںنے سپورٹس فیلڈ پر ہورہے ناجا ئز قبضہ کوفی الفور ہٹا نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ مذ کورہ کوسپورٹس اسٹیڈ یم پر ناجائز قبضہ ہٹانے سے متعلق ہنگامی اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں کے نوجوان کھیل کو د کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے کیرئیر کا روشن مستقل رقم کرسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا