مودی۔شاہ کی پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ عوام کی ہڑتال:راہل

0
0

بے روزگاری سب سے زیادہ ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ اس کی عوام مخالف پالیسی سے ہر طبقہ پریشان ہے اور اس کے خلاف ملک کے 25 کروڑ سے زیادہ مزدور ہڑتال پر ہیں۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘ مودی۔شاہ حکومت کی عوام مخالف اور مزدور مخالف پالیسیوں کی وجہ سے آج بے روزگاری شرح سب سے زیادہ ہے ۔ مودی حکومت عوامی شعبے کی کمپنیوں کو کمزور کرکے انھیں سرمایہ کار دوستوں کو بیچ رہی ہے ۔ ملک کے 25 کروڑ سے زیادہ مزدور آج ‘بھارت بند’ کرکے حکومت کی پالیسیوں پر مخالفت درج کروا رہے ہیں۔ میں ان کو سلام کرتا ہوں’۔ بعد ازاں کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دس مزدور تنظیمیں آج ہڑتال پر ہیں۔ ملک میں بے چینی ہے اور اس کی وجہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور گھمنڈ ہے ۔ حکومت کے اسی موقف کی وجہ سے بے روزگاری سب سے زیادہ ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا وزیر داخلہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ جیسے لفظوں کا استعمال اپنے ملک کے عوام کے لیے کر رہا ہے ایسے وزیر داخلہ اور ان کے تحت کام کرنے والی پولیس سے کیا امید کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کرنے والی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ حکومت نے روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا ہے اور اس سمت میں اس کی فی الحال کوئی ٹھوس منصوبہ بندی بھی نظر نہیں آرہی ہے ۔ کنٹینر کارپوریشن، شیپنگ کارپوریشن جیسے نورتن کمپنیوں کی نجکاری ان تنظمیوں کی ناراضگی کی وجہ ہے ۔ ریلوے ، کوئلے وغیرہ شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے سلسلے میں بھی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھائے گئے ہیں اور اس سے جواب مانگا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ملک کی معیشت سنگین معاشی بحران سے جوجھ رہی ہے ۔ کمزور معیشت کا سب سے زیادہ اثر مزدور اور کسانوں پر پڑتا ہے اور حکومت کے پانچ سال کے کام کاج سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ کسان، نوجوان اور مزدور مخالف ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا