ونود شرما
نوشہرہ؍؍ نوشہرہ سیکٹر کے ایل او سی کلال سے ملحقہ آباد ، کھیڑی ، درات ، (منگلادی) میں 3 جنگجوئوںکے خلاف فوج کا آپریشن آج نویں روز بھی جاری رہا۔ منگل کے روز علاقے میں تین جنگجوئوںکو دیکھنے کے بعد ، فوج نے پورے علاقے کامحاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی ، اس دوران جنگجوئوںکے ساتھ تصادم میں فوج کے دو جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ آج نویں روز آرمی اور پولیس کی جانب سے جنگجوئوں کی تلاش جاری ہے ، ہائی اسکول کھیڑی ، گی پرائمری سکول ، گوجر موڑہ پرائمری سکول کھیری ، گورنمنٹ ہائی اسکول ڈابڈ پوٹھا ، گورنمنٹ ہائی سکول درات ، مڈل سکول تلہ ، پرائمری سکول بپاتان ، سکولوں کے قریب آرمی سرچ آپریشن جاری ہے ، سرکاری اسکولوں میں آرمی اور پولیس کیمپنگ کی جارہی ہے ، جگہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں نینا شرما وی ڈی سی چیئرمین ، بالک سیری ، انیتا دیوی سرپنچ پنچایت آباد ، ڈمپل شرما سرپنچ پنچایت منگلاڈی بی نے محکمہ تعلیم ، تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تمام اسکولوں میں تعطیل ختم ہوچکی ہے ، جمعرات کو اسکول کھلنے والا ہے ، اس حالت میں بچوں کو اسکولوں میں پڑھنے کے لئے کیسے بھیجا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک آپریشن جاری رہے گا ، ان اسکولوں کو فارغ کیا جائے۔