جموں و کشمیر کو ڈبل انجن والی حکومت کی ضرورت ہے

0
0

وزیراعظم کی ترقیاتی پالیسیاں عوام کے چہرے پر نئی مسکراہٹ لا رہی ہیں: چغ
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْغ جو جموں و کشمیر کے پارٹی انچارج بھی ہیں، نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک ڈبل انجن والی حکومت کی ضرورت ہے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقیاتی پالیسیاں نچلی سطح پر نتائج دے سکیں۔آج کشتواڑ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تبادلہ کرتے ہوئے چغ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو عبداللہ اور مفتیوں نے کئی دہائیوں سے دھوکہ دیا ہے جنہوں نے کبھی ترقیاتی فنڈز کو لوگوں کو فائدہ پہنچانے نہیں دیا۔اس موقع پربی جے پی کے صدر رویندر رینا، پارٹی جنرل سکریٹری سنیل شرما، سینئر لیڈر دیویندر رانا اور دیگر سینئر لیڈران بھی ترون چغ کے ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کام کئے لیکن لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے سیاحت کے بجائے ریاست میں دہشت گردی کو فروغ دیا۔ بچوں کے لیے کمپیوٹر اور کتابوں کی بجائے، انھوں نے انکے ہاتھوں میں بندوقیں اور پتھر دیے اور انھیں کبھی خوشحال نہیں ہونے دیا۔چغ نے کہا کہ جب سے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے بڑی تعداد میں انتظامی اصلاحات لائی گئی ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا