مودی نے بجٹ کے لیے عوام سے تجویز طلب کی

0
0

نئی دہلی ، 8 جنوری ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے مالی سال کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ کے لیے عام لوگوں سے رائے اور تجاویز طلب کیں ۔مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کر کے کہا’’مرکزی بجٹ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے اور ہندوستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا ہے ۔ میں آپ سبھی کو ’میری حکومت‘ کے اس سال کے بجٹ کے لئے اپنے خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کے لئے مدعو کرتا ہوں ‘‘۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ’میری حکومت کا مرکزی بجٹ‘ پوسٹ کو بھی شیئر کیا جس میں کسانوں، اساتذہ اور دوسرے لوگوں سے قیمتی تجاویز بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ 31 جنوری سے پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہو سکتا ہے اور یکم فروری کو سال 2020-21 کے لئے مودی حکومت دوسری مدتِ کار کا پہلا عام بجٹ پیش کر سکتی ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا