ڈی ڈی سی راجوری نے بارشوں اور برف باری سے نمٹنے کا جائزہ لیا

0
0

بلاک سطح پر ایمرجنسی کنٹرول روم بنائے جائے تاکہ لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکے: ڈی سی راجوری
عمرارشدمک
راجوری ؍؍ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے ضلع سطح کے آفیسران کا اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ، ایڈیشنل ڈی سی کوٹرنکہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد اشرف، سب ڈویڑن مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹر تنویر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سشیل کمار کھجوریہ، ضلع ہیلتھ آفیسر راجوری، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ڈبلیوڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ مختار لون، تمام تحصیلدار، بجلی، پانی، فلڈ کنٹرول انجینئرزانجینئرز اور دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے موسم کی خراب صورتحال کے دوران کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے مختلف انتظامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے سڑک کے رابطے، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اس کی دستیابی کے بارے میں بھی جائزہ لیا اور کہا کہ تمام آفیسران عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے اپنے ہیڈکواٹر میں موجود رہیں اور کسی بھی طرح کی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں اور عوامی شکایات کے لئے 24X7ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ سی، سب ضلع ہسپتالوں اور ہسپتالوں میں ہر ضروری دوائیوں کو دستیاب رکھیں۔ پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت دی کہ کوئی بھی سڑک بند نہ رہے اور برف یا پسیوں کو ہٹانے کے لئے مشینری کو دستیاب رکھے تاکہ سڑک رابطے بند نہ ہوں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا راش کا ذخیرہ موجود ہے اور بجلی کٹ پر بھی کنٹرول کیا جائے گا تاکہ بغیر شیڈول کٹ بند ہو جائے۔ انہوں نے تمام ضلع آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ عوامی شکایات کا ازالہ فوری کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا