جموں کشمیر کی اِنتظامیہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اَنتھک کوششیں کر رہی ہے ۔ فاروق خان 

0
0

 

جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج کہا کہ جموں کشمیر کی اِنتظامیہ خطے کے لوگوں کی مجموعی فلاح و بہبود کیلئے اَنتھک کوششیں کر رہی ہے ۔ مشیر نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں کنونشن سینٹر میں ایک عوامی دربار کے دوران کیا ۔جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے 100 اَفراد اور دیگر کئی وفود نے اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے ۔ تریکوٹہ نگر ویلفیئر سوسائٹی نے علاقے میں کھیل کا میدان قائم کرنے کی مانگ کی ۔ رہبر کھیل ٹیچرز کے ایک وفد نے اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا ۔ ڈوڈہ ، اُودھمپور ، ریاسی ، پونچھ ، راجوری ، کٹھوعہ ، سری نگر، کپواڑہ ، پلوامہ اور دیگر اضلاع سے آئے کئی عوامی وفود نے اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لا کر ان مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ۔ فاروق خان نے اُن سے ملنے آئے اَفراد اور وفود کو یقین دِلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر مناسب غور کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے کئی مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر ہی متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا