دہشت مچانے والا ریچھ اچانک نمودار

0
0

ویری ناگ کھلبلی،محکمہ وائیلڈلائف نے کڑی مشقت کے بعد قابو میں لے لیا
شاہ ہلال

اننت ناگ // ویری ناگ میں اتوار کو لوگوں کی بھیڑ اُس وقت اُمڑ پڑی جب علاقہ میں دہشت مچانے والا ریچھ اچانک نمودار ہواجسکی وجہ سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ۔نمائندے کے مطابق جنوبی قصبہ ویری ناگ میں گذشتہ کئی مہینوں سے جنگلی درندوں نے انسانی آبادی کی طرف رُخ کیا ہے،جس کے سبب اب تک کئی افراد کو درندوں کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ جنگلی درندوں نے میوہ باغات کو بھی زبردست نقصان پہنچایا ہے،جنگلی درندوں کو پکڑنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ابھی تک علاقے میں کوئی بھی جال یا پنجرا نصب نہیں کیا گیا اور شام ہوتے ہی علاقہ میں جنگلی جانور کھلے عام گھوم رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں میں کافی ہراس پیدا ہو گیا ہے اور آج نوبت یہاں تک پہنچی کہ اتوار کو مین بازار ویری ناگ میں اخروٹ کے درخت پر اچانک ایک ریچھ نمودار ہوا۔ جونہی یہ خبر علاقہ میں پھیلی تو لوگوں کی بھیڑ ریچھ کو دیکھنے کے لئے اُمڑ پڑی اس دوران اگر چہ محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا گیا تاہم قریباََِِ 4گھنٹے کے بعد محکمہ کے اہلکار علاقہ میں پہنچے اور کافی مشقت کے بعد انہوں نے ریچھ پر قابو پاکر اپنے تحویل میں لے لیا۔ادھر محکمہ نے لوگوں کو علاقہ میں مزید جنگلی درندوں کی موجودگی کے سبب احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا