جموں و کشمیر کانگریس نے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پر حملے کی مذمت کی

0
0

بی جے پی اپنے نظریاتی مخالفین کی طرف توہین اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دیتی ہے:سروڑی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اے آئی سی سی جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی کیساتھ اتر پردیش میںکی گئی ہاتھا پائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی ، نائب صدر ، جی ایم سروڑی نے جموں میں یہاں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے یوپی میں بی جے پی حکومت کے غیر جمہوری انداز پر کام کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، اورکہا ہے کہ کانگریس کی قیادت اور کارکنان بی جے پی کے جابرانہ اقدامات سے مرعوب نہیں ہونگے اور ملک میں عوام کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔محترمہ پرینکا گاندھی پر یوپی پولیس کے ذریعہ حملے ‘جب وہ پولیس فائرنگ سے متاثرہ افراد سے ملنے جارہی تھیں ‘کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی قومی قیادت کے بارے میں بی جے پی حکومت کا رویہ انتہائی شرمناک ہے جو مکمل طور پر غیر جمہوری ہے اور سیاسی مخالفین کے لئے آمرانہ رویہ ہے۔ بی جے پی اپنے نظریاتی مخالفین کی طرف توہین اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دیتی ہے ، جو جمہوریت کے بنیادی تصور کے خلاف ہے۔ بی جے پی کسی بھی قسم کی صحت مند تنقید اور تعمیری مخالفت کے لئے بھی تیارنہیں ہے اور وہ سیاسی حریفوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔جموں و کشمیر کانگریس کے نائب صدر نے سوال کیا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کا فرض ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کے متاثرین تک پہنچیں اور جمہوریت میں مخالفین کو حقیقی فرائض کی انجام دہی سے روکنا جمہوریت کے بنیادی تصور کے منافی ہے اور ان کے جمہوری مخالف رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا