لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍بانڈی پورہ میں محکمہ کواپریٹوز نے تیسری سہ ماہی کے دوران 31دسمبر تک 4کروڑ روپے کا ریکارڈ کاروبار کیا اور اس طرح پچھلے کئی برسوں سے بزنس میں نئے ریکارڈ کا اضافہ درج کیا ۔ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹوز شیخ بشیر احمد نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کواپریٹوسوسائٹیز نے 1.65کروڑ روپے کا 7.73لاکھ لیٹر مٹی کا تیل اور 1.57کروڑ روپے کی3721کوئنٹل چینی تقسیم کی۔سوسائیٹیز نے بانڈی پورہ میں 7.60کروڑ روپے مالیت کے 38000مرغ سپلائی کرکے بازاروں میں پولٹری کی مانگ کوپورا کیا۔اس کے علاوہ سوسائیٹیز نے کھاد کے کاروبار میں بھی ریکارڈ منافع حاصل کیااور1090بیگ یوریا،630کوئنٹل ڈی اے پی اور30کوئنتل ایم او پی تقسیم کی۔ڈپٹی رجسٹرار نے کواپریٹو سوسائیٹیز کے ممبران کو مزید تندہی اورفرض شناسی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی تاکہ امداد باہمی تحریک کو مزید منافع بخش بنایاجاسکے۔