ممبر اسمبلی دیوتی گن مین نے گولی مار کر خود کشی کی

0
0

رائے پور؍ دنتے واڑہ؍؍ کانگریس ممبر اسمبلی دیوتی کرما کے سیکورٹی گارڈنے گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ واقعہ رات تقریباً جمعہ کی رات 12بج کر 20منٹ کا ہے۔اطلاع کے مطابق دنتے واڑہ میںواقع ممبر اسمبلی کے بنگلے میں تعینات جوان آسو رام کشیپ گزشتہ دیر رات فون پر کسی سے بات کر رہا تھا۔ ا سی دوران اس نے اپنی اے کے -47 رائفل سے سینے کے دائیں جانب گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیشیک پلو نے بتایا کے واقعہ کے بعد موقع پر پولیس پہنچ گئی تھی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ نوجوان نے خود کشی کس لئے کی، اس کی وجہ کاابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔متوفی جوان جگدل پور کا رہنے والا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا