نئی دہلی؍؍ دہلی این سی آر میں ہفتہ کو سردی سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ دہلی میں صبح کے وقت کم از کم درجہ حرارت 09 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ہوا کامعیار اب بھی خراب ہے۔ائیرکنٹرول بورڈ کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 390 درج کیا گیا۔ وہیں دہلی کے کچھ علاقوں میں موسم صاف تو کہیں دھند بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، 6 جنوری کے بعد سردی بڑھ سکتی ہے اور سات جنوری کے بعد دسمبر جیسی سردی واپسی ہو سکتی ہے۔ جمعہ کو دہلی کی کم از کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری رہا تھا۔ ہفتہ کو صبح کے وقت دھند نظر آیا لیکن پھر بھی وزیبلٹی ٹھیک ٹھاک بنی رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 6 ڈگری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 7 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دن ہوائیں بھی 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق، مشرقی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش اور بہار میں گھنادھند چھایا رہا۔