افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

0
0

لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ صوبائی کمشنر
لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے یہ بات بھر دہرائی ہے کہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو کہ وادی میں امن و امان کی فضا درہم برہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔آج نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ سری نگر اور اننت ناگ میں شر پسند عناصر طرح طرح کی افواہیں پھیلا کر وادی میں خوف کی فضا قائم کرنے کے درپے ہیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور گرفتار کریں تاکہ اُن کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جاسکے ۔صوبائی کمشنر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور معمول کے مطابق اپنا کام کاج جاری رکھیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا