کے وی آئی بی نے سانبہ میں بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ کے کھدر گل بڑی براہمنا اور نرسنگ دیال گگوال علاقوں میں آج جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ نے بورڈ کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کی عمل اوری سے متعلق دو بیداری پروگراموں کا اِنعقاد کیا ۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے صدارت کی اور ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی ڈویژنل آفس جموں ، ڈسٹرکٹ افسر کے وی آئی بی سانبہ اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل گگوال کے صدر اور وائس چیئرمین کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اور معزز شہری موجود تھے۔وائس چیئرمین کے وی آئی بی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو صلاح دی کہ وہ اپنے گھریلو آمدنی میں مزید اضافہ یقینی بنانے کے لئے کے وی آئی بی کی سکیمو ںکو اپنائیں۔اُنہوں نے ڈپٹی سی ای او جموں ڈویژن کو ہدایت دی کہ وہ خواتین کا ایک گروپ تشکیل دیں جو اِن سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔دریں اثنا علاقے کے لوگوں کو وائس چیئرپرسن سے اپیل کی کہ وہ پی ایم ای جی پی کے تحت فراہم کی جارہی رقومات میں اضافہ کریں۔وائس چیئرپرسن نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اِس معاملے کو مرکز کے ساتھ اُٹھائے گی۔بعد میں وائس چیئر پرسن نے کئی یونٹوں کا افتتاح کیا جن میں کھدر گل ، بڑی براہمنا ، سانبہ میں دس لاکھ روپے کی لاگت سے پیپر لیمنیشن سکیم شروع کی گئی ہے ۔ اسی طرح بڑی براہمنامیں کار واشنگ سکیم کے تحت دس لاکھ روپے کی سکیم کا بھی اُنہوں نے آغاز کیا۔گگوال جاتے ہوئے وائس چیئرپرسن نے آئیس کریم ، ریڈی میڈ گارمنٹ او رایک ڈیری یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا