مہاراشٹر:شیوسینا کو بڑا جھٹکا،وزیرعبدالستار مستعفی

0
0

یواین آئی

ممبئی؍مہاراشٹر میں سیاسی بحرانی بڑھ گیا اور وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کی شیوسینا کے واحد مسلم لیڈر اور وزیرمملکت عبدالستارنے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ،ذرائع کے مطابق انہوں نے کابینی وزیرنہ بنائے جانے کی وجہ سے استعفی دیا ہے ،دراصل اسمبلی الیکشن سے چند ماہ قبل انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرکے شیوسینا کا دامن تھام لیا تھا۔شیوسینا ذرائع نے فی الحال اس خبر پر کچھ نہیں کہا ہے ،البتہ عبدالستار کے بیٹے سمیر نبی نے اورنگ آباد میں اس کی تردید کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ وہ ایم ایل اے کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں اپنے معاوئین سے مشورہ کررہے ہیں اور اس کے بعد ہی فیصلہ کریں گے ۔عبدالستارکے استعفے کے سبب شیوسینا کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔یہ موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ شیوسینا کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔واضح رہے کہ حال میں 30دسمبر کو ہی مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے )کی قیادت میں ادھوٹھاکرے کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور انہیں وزیرمملکت بنایا گیا تھا ،لیکن اب تک قلمدان نہیں دیا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا