سونے کی قیمت میں اضافہ

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍امریکی حملے میں ایران کے ایک کمانڈر کی موت کے بعد سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب متوجہ ہونے سے بین الا قوامی بازار میں پیلی دھات میں ہورہی تیزی سے سنیچر کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 220 روپے اچھل کر 41,290 روپے فی دس گرام کے نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران چاندی 150 روپے پھسل کر 48,500 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔لندن اور نیویارک سے ملی اطلاع کے مطابق ہفتہ کے آخر پر سونا حاضر میں اضافہ ہوکر 1551.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ امریکی سونا وعدہ بھی 27.20 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1551.70 ڈالر فی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی بازار میں چاندی حاضر 0.20 ڈالر کم ہوکر 18.03 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔امریکی حملے کے باوجود سیاسی تناؤمیں اضافہ اور تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے شک کی وجہ سے خام تیل کی بھی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ اس کا اثر ڈالر کے ساتھ ہی قیمتی دھاتوؤں پر بھی دکھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے تو عالمی مارکیٹ میں سونا حاضر 1575 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا