جو ہندو مسلمانوں کو بانٹے اسے ووٹ نہ دیں: اروندکیجریوال

0
0

اسکول میں ہر ذات، مذہب کے بچے پڑھتے ہیں اوریہی بہترین سیاست
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کو پیرنٹ،ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعلی اروندکیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مختلف اسکولوں میں جاکر پیرنٹ،ٹیچر میٹنگ میں شرکت کی اور پیرنٹس سے بات کی۔ میٹنگ کے دوران والدین سے بات چیت میں وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ جو ہندو مسلمانوںکو بانٹے اسے ووٹ نہ دیں۔کیجریوال نے میٹنگ کے دوران کہا کہ پیرنٹ،ٹیچر میٹنگ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیم پر ہی سیاست ہونی چاہئے، مذہب پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ اسکول میں ہر ذات، مذہب کے بچے پڑھتے ہیں اوریہی بہترین سیاست ہے۔ووٹنگ تعلیم کے نام پر ہونی چاہئے، جو حکومت اچھی تعلیم دے اس کو ووٹ ملنا چاہئے جو ہندو مسلمانوں کو بانٹے اسے نہیں۔اس سے پہلے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین سے اسکول آکر اس پیرنٹ،ٹیچر میٹنگ میں حصہ لینے کو کہا۔منیش سسودیا نے کہا کہ آج صبح دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پیرنٹ،ٹیچر میٹنگ ہو رہی ہے۔ سبھی والدین سے میری درخواست ہے اپنے بچوں کے اسکول ضرور جائیں۔ آپ کے بچے کے مستقبل کو سنوارنے میں آپ اور اساتذہ کی بات چیت ہونا بے حد ضروری ہے۔اس کے بعد سسودیا نے کہا کہ اگر آپ کا اپنا بچہ سرکاری سکول میں نہیں ہے لیکن آپ کے ماتحت کوئی ایسا شخص کام کرتا ہے جس کا بچہ سرکاری اسکول میں ہے تو اسے چھٹی دے کر بچے کیپی ٹی ایم میں ضرور بھیجیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا