نوشاد احمد خان کی والدہ ارجم بیگم چل بسیں

0
0

ان کی وفات پر کئی سیاسی و سماجی اشخاص نے تعزیت کا اظہارکیا
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے بالاکوٹ علاقے کی معروف شخصیت سب جج ؍سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان کی والدہ محترمہ ارجم بیگم اس دنیائے فانی سے رحلت فرماگئی جن کی نماز جنازہ آج دن کے تین بجے ان کے آبائی گائوںبالاکوٹ دھارگلون میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں اداء کی گئی ۔نماز جنازہ میں ضلع راجوری و پونچھ سے بڑی تعداد میں سیاسی سماجی دینی علمی و معززین علاقہ نے شرکت کی اور غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں طارق خان ،ناظم منہاس ایاض خان بالاکوٹوی دھارگلون کے سرپنچ ماجد کھٹانہ و دیگر کئی سیاسی سماجی و معززین علاقہ نے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے ۔روزنامہ لازوال کے ارکان عملہ نے بھی نوشاداحمدخان کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا