جموں راجوری شاہراہ پر کریک ڈاون،قصورواروں کیخلاف کارروائی
عمرارشدملک
راجوری؍؍گزشتہ جمعرات کو نئے سال کا پہلا بڑا سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 10 مسافر جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے تھے یہ حادثہ جموں پونچھ شاہراہ پر ہوا جب یہ مسافر بس سرنکوٹ سے جموں جارہی تھی کہ اچانک نوشہرہ لمبیڑی کے پاس بس کھائی میں جا گیری۔ وہیں بات کرے تو ہر سال شاہراہ اور دیگر سڑکوں پر سینکڑوں سڑک حادثات پیش آتے ہیں اور درجنوں مسافر جاں بحق بھی ہوئے لیکن ان سب میں حادثات پر قابو پانے سے سب ناکام رہے۔ذرائع کے مطابق مسافر گاڑیوں کی تباہ کن حالت حادثات کا سب سے بڑی وجہ ہے جس پر روک لگانے میں انتظامیہ ناکام رہا ہے۔ ٹریفک پولیس بھی اس میں ذمہ دار ہے کیونکہ اگر سخی سے شکنجا کسا جائے تو پھر ڈرائیور بھی حادثات سے خوفزدہ ہو کر ضرورت کے مطابق مسافروں کو گاڑی میں بٹھائے گے اور شاہراہ پر گاڑیوں کو بھی ضرورت کے مطابق تیز رفتار سے رکھے گے لیکن ٹریفک پولیس کا متحرک ہونا ضروری ہے تب جاکر سڑک حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔ وہیں جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک پولیس راجوری نے سخت ترین ناکا لگایا اور مسافر گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے گئے ساؤنڈ سسٹم کو نکالا گیا، مسافروں کی گنتی کی گئی اور چالان بھی کیے گے تا کہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔