پی ایچ ای ایمپلائز ویلفیئر فرنٹ نے اپنے مسائل اُبھارے

0
0

مظفر حسین بیگ کو مستقبل سٹاف صدر، راجندر کمار کو جنرل سیکریٹری، جاوید اقبال قاضی کو سینئر نائب صدرنامزدکیاگیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ پی ایچ اہی ایمپلائز ویلفیئرفرنٹ کی ایک پریس کانفرنس عمل میں لاہی گئی، اس دوران ملازموں کی کثیر تعداد نے اس پریس بریفنگ میں شرکت کی،اس دوران ٹریڈ یونین ریاستی صدر سعادت ڈولوال نے خطاب کرتے ہوئے ملازموں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ دوران پریس کانفرنس یک زبان ہوکر ملازموں نے مظفر حسین بیگ کو مستقبل سٹاف صدر ، راجندر کمار کو جنرل سیکریٹری، جاوید اقبال قاضی کو سینئر نائب صدر، حسین بٹ کو نایب صدر ، اشرف مٹو کو چیئرمین ،رزاق محمد کو ایڈوازیر، غلام عباس کو سیکریٹری ،اویس نثارکو کوارڈینیٹر،نامزد کیا گیا، اور وقار احمد دیو کو ڈیلی ویجز صدر کشتواڑ ، آفس سیکریٹری شاہد حسین، نایب چیرمین سنتوش کمار، وسیم راجہ کو چیرمین ڈیلی ویجرز ایسوسیشن ، ناصر احمد کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ اس دوران ملازموں کی کثیر تعداد ہنگامی میٹنگ میں دیکھنے کو ملی، دوران میٹنگملازموں نے کہا کہ جلد ہی الیکشن کے بعد ملازم اتحاد دیگر عہدیداروں کو بھی نامزد کرے گا۔ یاد رہے راسٹریہ کرانتی کاری ٹریڈ یونین آف انڈیا ملازموں، کسانوں، مزدوروں کی آواز کو ملک بر میں اجاگر کرتی ہے۔ اس فیصلہ پر تمام ملازموں نے یک زبان ہوکر لبیک کہا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے باد جو بھی عہدیداروں کی فہرست منظر عام پر آئے گی وہ سب کو قبل قبول ہوگا ، اور ملازم اتحاد نے نعرہ بلند کرتے ہوے کہا کہ ملازم اتحاد یک زبان ہے ، اس دوران ملازموں کی جانب سے چنے گئے مظفر حسین بیگ کو راسٹریہ کرانتی کاری ٹریڈ یونین آف انڈیا کے ریاستی جنرل سیکریٹری شاہنواز آہنگر نے زبردست مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یونین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملازموں کو گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ سبکدوشہوچکے ملازمین کی ریکویری کو فوری طور پر معاف کیا جائے کیونکہ ریٹایرمنٹ کے دوران ملازمین اس قابل نہیں ہوتا کہ وہ ریکویری کی رقم ادا کرسکے۔ دوران پریس کانفرنس پوسٹوں کی ضرورتوں کو پور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔جس میں میکینکل کی دس پوسٹین، انسپکٹر کی کی دس، اسٹینٹ انسپکٹر، ورک سوپرویزر کی تیس، سینئر اپوریٹر کی دس، اپوریٹر کی دس، فیٹر اپوریٹر کی دس، الیکٹریشن کی چھے، سنیر فٹر، کی دس، فٹر کی چودہ سے تیس، لاین مین کی چودہ، خلاسی کی چھپونجہ، ٹرن کاک کی ستر سے بہتر، پنپ ڈرئیور کی بارہ، ڈرائیور کی آٹھ، اسامیاںواگزار ہوں۔ اس کے لئے لفٹیننٹ گورنر سے بھی مداخلت کی اپیل کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا