ملہ شاہی باغ میں واٹر کنال کی بحالی

0
0

صوبائی کمشنر نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت دی
کام کی تکمیل کیلئے 15؍فروری کی ڈیڈ لائین مقرر
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے متعلقہ انجینئروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملہ شاہی باغ واٹر کنال کی بحالی کے کام میں سرعت لائیں اوراسے 15؍فروری تک مکمل کریں ۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کااظہار آج ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں انہوںنے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ملہ شاہی باغ واٹر کنال کی بحالی کے کام کاجائز ہ لیا۔اس موقعہ پر میٹنگ میں بتایاگیا کہ آلسٹینگ واٹر سپلائی سکیم کے علاوہ ہاڈورہ ،شوہامہ ،باکورہ پاس کے لئے ملہ شاہی باغ واٹر کنال سے ہی کچے پانی کی سپلائی ہوتی ہے ۔اس لئے اس کام کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کمشنر گاندربل کو کام کی بحالی کے لئے روزانہ بنیادوں پر اس کا معائنہ کرنا چاہیے اور اس مقصد کے لئے متعلقہ دیہات کے پنچوں کی خدمات بھی حاصل کی جانی چاہیے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کمشنر گاندربل کام کا معائنہ کرنے کے بعد صوبائی کمشنر کو 15روزہ رپورٹ پیش کریں گے تاکہ اس سلسلے میںآگے کی کارروائی کی جاسکے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ این آئی ٹی ملہ شاہی باغ واٹر کنال کی مستقبل بحالی کے لئے ایک منصوبہ تیار کررہی ہے۔صوبائی کمشنر نے انجینئروں اور متعلقین کو کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر وگاندربل ،مختلف متعلقہ محکموں کے سپر انٹنڈنگ انجینئران اوراسسٹنٹ کمشنر سینٹرل کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا