زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کا یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایس ریسم نے آج یونیورسٹی کیمپس کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے تحقیقی کام سے متعلق جانکاری حاصل کی۔دورے کے دوران وائس چانسلر کو زرعی یونیورسٹی میں جاری تحقیقی پروجیکٹوں کے بارے میں مکمل جانکاری دی گئی ۔ڈاکٹر ریسم نے تحقیق دانوں سے تلقین کی کہ وہ اپنے فرائض لگن اور تن دہی کے ساتھ انجام دیں تاکہ کسان طبقے کو ان کے تحقیقی کام سے فائدہ ملے ۔تحقیق دانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے سرفیس سیڈنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاری کے اِس عمل کو مزید فروغ دیا جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو جدید او رسائنسی جانکاری فراہم کرنے کے عمل میں مزید بہتر ی لائیں تاکہ مختلف فصلوں کی پیداواریت میں اضافہ کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا