جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر عالمی رہنماؤں کا رد عمل

0
0

فریق صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں:چین

ہلاکت خطے میں کشیدگی بڑھنے کا سبب بنے گی:روس

لازوال ڈیسک
تہران ؍؍ایرانی کمانڈوز کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی جمعہ تین جنوری کی صبح ایک امریکی فضائی حملے میں مارے گئے۔ اس امریکی اقدام پر دنیا بھر  کے رہنماؤں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔اعلیٰ ایرانی فوجی افسر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تناؤ بڑھ گیا ہے۔ امریکی مخالف حلقے انتقام کا شور بلند کر رہے ہیں۔ دریں اثنا چین نے  بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین بین الاقوامی معاملات میں طاقت کے استعمال کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے اور اس صورت حال میں متعلقہ فریق صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں تا کہ علاقائی صورت حال خراب سے خراب تر نہ ہو۔ چینی وزارت خارجہ نے عراق کی آزادی اور حاکمیت اعلیٰ کے احترام پر زور دیا ہے۔روس :روسی وزارت خارجہ کے بیان میں جنرل سلیمان کی کی ہلاکت کو ایک مہم جوئی قرار دیا گیا اور کہا ہے کہ یہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کا سبب بنے گی۔ ماسکو سے جاری ہونے والے اس بیان میں سلیمانی کے حوالے سے کہا گیا کہ انہوں نے ایرانی مفادات کو تحفظ دینے کی بھرپور کوششیں کی اور ان کی ہلاکت پر ایرانی عوام سے تعزیت کی جاتی ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو ایران کے سیاسی و فوجی حلقوں میں انتہائی احترام حاصل تھا۔ فرانس:فرانسیسی وزیر برائے یورپ ایمیلی ڈی موں چلاں کا کہنا ہے کہ وہ صبح جب اٹھیں تو دنیا مزید خطرناک ہو چکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ایمونوئل میکروں خطے کے رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں۔ فرانسیسی وزیر کے مطابق ایسے آپریشن کے نتیجے میں مجموعی صورت حال میں کشیدگی بڑھتی ہے اور دنیا کی کوشش ہونی چاہیے کہ خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھا جائے۔شام:شامی حکومت نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جنرل سلیمانی کو قتل کر کے واشنگٹن حکومت نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کی آگ پر تیل چھڑکا ہے۔ دمشق نے اس امریکی اقدام کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں مزاحمتی عمل کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔عراق میں امریکہ مخالف حلقوں نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی پرچم ایک سڑک پر پھیلا رکھا ہے۔حزب اللہ، لبنان:لبنانی سیاسی و عسکری تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ سلیمانی کو ہلاک کرنے والوں سے انتقام لینا دنیا بھر کی مزاحمتی قوتوں کا ٹاسک ہونا چاہیے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ سلیمانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام ادھورے مقاصد کی تکمیل کریں گے۔عراق:عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی حملے کو جارحیت قرار دیا اور اس تازہ صورت حال کے تناظر میں ملکی پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی جنرل کی ہلاکت پر عراق میں لوگوں نے سڑکوں اور گلیوں میں مسرت کے ساتھ رقص کیا۔ پومپیو کے مطابق عراقی شہری تشکر کے ساتھ نعرے لگاتے رہے کہ اب جنرل قاسم زندہ نہیں رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا