سال 2019 کو الوداع کہتے کہتے شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئیں سونم کپور

0
0

نئی دہلی//پوری دنیا اس وقت نئے سال کے جشن میں ڈوبی ہے۔ ہرکوئی 2020 کا استقبال کرنے کوتیارہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراس وقت اپنے شوہرکے ساتھ اٹلی کے روم گئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے وہاں سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس میں وہ برفیلے پہاڑ پراپنے شوہرآنند آہوجا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے۔سونم کپورنے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا، ‘یہ گزشتہ دہائی کافی شانداررہا۔ اس دوران میں نے کئی اچھی فلموں میں کام کیا۔ وہاں مجھے کچھ بہتر لوگ بھی ملے، جو اب پوری زندگی کے دوست بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی بہن ریا کپورکے ساتھ تین فلموں میں کام کیا۔ اس دوران یہ سمجھ میں آگیا کہ بہنیں بے حد اچھی پارٹنرہوتی ہیں۔ ہم نے اپنے فیشن کے پیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ویئرارہیسن شروع کیا’۔سونم کپورنیاس کے بعد اپنے شوہرآنند آہوجہ کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ‘اس دوران میں اپنے شوہر(جیون ساتھی) آنند آہوجہ سے ملی۔ ہم نے شادی کی اورساتھ میں گھربسایا، لیکن ان سب سے الگ اس دہائی میں مجھے سب سے زیادہ یہ بات سیکھنے کوملی کہ زندگی کے کئی راستے ہوتے ہیں، لیکن ہمیں ایک وہی راستہ اپنانا چاہئے جو اچھے مقصد کی طرف جاتا ہے’۔ اس کے بعد سونم کپورنے فیملی، دوستوں، فلموں اورفیشن کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا