ودیا بالن: اپنی باصلاحیت اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی

0
0

یو این آئی

ممبئی//بالی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ ودیا بالن نے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے ۔وہ بدھ کو اکتالیس (41) برس کی ہوگیئں۔ ودیا بالن کی پیدائش یکم جنوری 1979 کو کیرالہ میں ہوئی تھی وہ بچپن سے ہی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتی تھیں۔ انہیں 1995 میں زی ٹی وی پر نشر سیریل ‘ہم پانچ’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے فلموں میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2003 میں آئی بنگلہ فلم ‘بھالو تھیکو’ سے کیا تھا۔ ودیا نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات 2005 میں ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ‘پرینیتا’ سے کی تھی ۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے انہیں سرفہرست ڈیبو اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ سنجے دت تھے یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔سال 2006 میں ودیا بالن کو ایک مرتبہ پھر ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ‘لگے رہو منا بھائی’ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے کافی سراہا۔ 2007 میں انہیں منی رتنم کی فلم گرو میں کام کرنے کا موقع ملا حالانکہ فلم میں ان کا کردار چھوٹا تھا اس کے باوجود انہوں نے شائقین کا دل جیت لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا