ترقیاتی کمشنر کولگام نے رُکے پڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں رُکے پڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سی پی او،ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی،سی ایم او اورسی ای او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر متعلقہ ایجنسیوں کے آفیسران نے ضلع میں تمام رُکے پرے پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ترقیاتی کمشنر نے تمام پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں پر دوہرے شفٹوں میںکام کرنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا