ممبر سینٹرل وقف کونسل لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ممبر سنٹرل وقف کونسل ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی ۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے وقف بورڈ اور اوقاف کی انتظامیہ سے جُڑے متعدد اہم معاملات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر اندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں کشمیر یو ٹی کی موجودہ صورتحال کے تعلق سے اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے کونسل کی طرف سے وقف جائیداد کو تحفظ دینے ، ناجائز تجاوزات ہٹانے اور تعلیمی و دیگر فلاحی سکیموں کی مؤثر عمل آوری کیلئے اُٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا