پاک بھارت نے آپس میں جوہری تنصیبات کی معلومات کا اشتراک کیا

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ پاکستان اور بھارت نے اپنے یہاں جوہری تنصیبات اور ان سے منسلک ڈھانچے کی فہرست کا سرکاری تبادلہ کیاہے ۔جوہری تنصیبات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی نمائندے جبکہ دہلی میں پاکستانی نمائندے کو سونپی گئی۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، "یہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری تنصیبات کے خلاف حملے کی ممانعت پر ہوئے معاہدے کے تحت کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات اور ان سے منسلک ڈھانچے پر کسی طرح کے حملے کے خلاف ہوئے معاہدے کے مطابق ہر سال 1 جنوری کو فہرستوں کا تبادلہ ضروری ہے۔اس معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط ہوئے اور 27 جنوری 1991 کو اسے لاگو کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا