جی ایم سروڑی نے جی ایم سی کا دورہ کیا

0
0

مریضوں کی خیروعافیت دریافت کی،بہترطبی سہولیات کی تلقین،جلدصحتیابی کی دعاکی
ٓلازوال ڈیسک

جموں؍؍سابق وزیر جموں و کشمیر اور نائب صدر جے کے پی سی سی ، غلام محمد سروڑی نے پرانے ضلع ڈوڈہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے متعددمریضوں کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال (جی ایم سی اینڈ ایچ) جموں کا دورہ کیا جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اوروہاں زیرعلاج ہیں۔مسٹر سروڑی نے جموں کے جی ایم سی اینڈ ایچ ہسپتال جموں میں داخل مریضوں سے بات چیت کی اور ان کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی حیثیت کے بارے میں پوچھا اور ہسپتال کے حکام اور ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو ہر ضروری طبی سہولت مہیا کریں تاکہ انہیں تکلیف کا احساس نہ ہو۔سابق وزیر نے مریضوں کی جلد صحتیابی کی بھی خواہش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا