ترقیاتی کمشنر شوپیان نے ضلع میں ٹریفک منیجمنٹ کا جائزہ لیا

0
0

شوپیان؍؍شوپیان قصبہ میں یکطرفہ ٹریفک نظام کو کامیاب بنانے ،ٹریفک جامنگ پر قابو پانے اورٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے ترقیاتی کمشنر شوپیان نے آج ایک میٹنگ میں اقدامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی ،اے سی آر ،ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ پولیس،اے آر ٹی او ،اے سی ڈی ،سی ای او ،سی ایم او اورچیرمین میونسپل کمیٹی شوپیان کے علاوہ ٹریڈرس یونین کے صدر بھی موجود تھے۔جب کہ مختلف سومو سٹینڈوںکے نمائندوںنے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے اے آر ٹی اورٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ شوپیان قصبے میں کئی بھی ٹریفک جامنگ کا موقعہ نہ دیں اورٹریفک کی آواجائی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ لوگ کسی بھی دقت کے بغیر اپنی نقل وحرکت جاری رکھ سکیں۔انہوںنے اے آر ٹی اوپر زوردیا کہ وہ سومو ڈرائیوروں کو غلط پارکنگ کی ہر گز اجازت نہ دیں اور اس مقصد کے لئے اہم مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کریں۔ترقیاتی کمشنر نے ٹرانسپورٹ حکام پر زوردیا کہ وہ صبح9بجے سے شام5بجے تک بڑی گاڑیوں کو آواجائی کی جازت نہ دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا