راجوری توی پر کب باندھ تعمیر ہونگے اور کب لوگوں کو تحفظ فراہم ہوگا
عمرارشدملک
راجوری: 2014 کے طوفانی سیلاب کے بعد ابھی تک لوگوں کے نقصانات کا ہرجانہ ادا بھی نہیں کیا گیااور ہر سال حفاظتی باندھ اور کریٹ کے کروڑوں روپے کے کام ہورہے ہیں لیکن اگر راجوری توی (دریا) کی بات کرے تو بیلا کالونی سے لیکر سالانی پْل تک کا سارا علاقہ بغیر باندھ اور کریٹ کے ہے اور کسی بھی وقت باری بارش سے دریا کا پانی گھروں میں داخل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فلڈ کنٹرول راجوری ملی بھگت سے ان علاقوں میں باندھ تعمیر کرتے ہیں جہاں سے اچھے پیسے وصول ہوسکے کیونکہ اگر ان کا ریکارڈ دکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ کس کس مقام پر کتنے کتنے لاکھ روپے کے فنڈس خرچ کئے گے ہیں جبکہ ایسے بھی بہت سارے علاقے ہیں جہاں باندھ تعمیر کرنے کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ 3 سال سے لگاتار میں باندھ کے لئے درخواست دے رہا ہوں لیکن ہر سال مجھے کہا جاتا ہے کہ فنڈس دستیاب ہوتے ہی کام شروع کروائے گے اسطرح 3 سال گزار گے اور ابھی تک ایک باندھ کے لئے محکمہ کے پاس فنڈس نہیں ہیں جبکہ محکمہ کے اپنے آفیسران خود لاکھور روپے کے کام کرتے ہیں اور اپنی رقم بھی ساتھ ساتھ وصول کر لیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فلڈ کنٹرول راجوری کے انجینئرز کے 5 سال کا ریکارڈ چیک کرے تو ہر ایک نے ہر سال لاکھوں روپے کے کام خود ڈیپارٹمنٹلی کروائے ہیں لیکن ضرورت مندوں کے لئے محکمہ کے پاس فنڈس دستیاب نہیں ہیں۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے سوال کیا ہے کہ راجوری توی پر کب باندھ تعمیر ہونگے اور کب ہم لوگوں کو تحفظ فراہم ہوگا کیونکہ محکمہ فلڈ کنٹرول راجوری کو ٹس سے مس تک نہیں ہے اور غریب عوام کی کوئی قدر تک نہیں ہے۔