لکھنؤ میں پرینکاگاندھی کی سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی : سی آر پی ایف

0
0

یو این آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے لکھنؤ دورے پر ہو رہی بیان بازی اور الزام تراشیوں کے بیچ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے واضح کیا ہے کہ کانگریس لیڈر کی حفاظت میں کوئی چوک نہیں ہوئی ہے بلکہ خود انہوں نے سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔سی آر پی ایف نے جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ گزشتہ 28 اور 29 دسمبر کو لکھنؤ دورہ کے دوران محترمہ واڈرا سیکورٹی ایجنسی کو اطلاع دیئے بغیر مقرر پروگراموں سے ہٹ کر دوسرے مقامات پر بھی گئیں جس کی وجہ سے پہلے سے سیکورٹی میں تال میل (اے ایس ایل )نہیں ہوسکا۔ اس کے علاوہ محترمہ واڈرا نے ایسی گاڑی میں سفر کیا جو بلٹ پروف نہیں تھی اور اس میں نجی سیکورٹی اسسٹنٹ بھی نہیں تھے ۔ یہی نہیں انہوں نے ایک اسکوٹی پر لفٹ لے کر بھی سفر کیا۔سی آر پی ایف نے کہا ہے کہ اس کے باوجود کانگریس کی لیڈر کو مناسب سیکورٹی فراہم کی گئی۔ سی آر پی ایف نے کہا ہے کہ محترمہ واڈرا کو ان کے ذریعہ سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی معلومات دے دی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آر پی ایف کو محترمہ واڈرا کے لکھنؤ دورے کی معلومات میں صرف اتنا بتایا گیا تھا کہ وہ لکھنؤ میں ریاستی کانگریس کے دفتر میں کانگریس کے یوم تاسیس سے متعلق ایک پروگرام میں شامل ہوں گی۔اس پروگرام سے پہلے سے سیکورٹی میں تال میل یعنی اے ایس ایل کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا۔ ان کے ذاتی عملے نے دیگر پروگراموں کے بارے میں سیکورٹی ایجنسی کو خبر نہیں دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا