سرینگر ؍؍کرائم برانچ جموں و کشمیر نے سی جی ایم سرینگر کی عدالت میں ایف آئی آر نمبر27/2014معاملے کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔کرائم برانچ نے گورنمنٹ پرائمری سکول میں کام کرنے والی ایک ٹیچر کی تحریری شکایت پر معاملہ درج کیاتھا۔1987ء میں شادی کے بعد وہ جے پور راجستھان منتقل ہوگئی تھی۔لیکن بعد میں اُسے پتہ چلا کہ اُس کی شناخت کا غلط استعمال کرکے کوئی اور اُس کی جگہ پر کام کرنے لگی ہے۔البتہ پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اُسے پتہ چلا کہ اُس کے نام پر پہلے ہی کسی نے پاسپورٹ حاصل کیا ہے۔جس نے والدین کی مدد سے دھوکہ دہی کرکے نہ صرف پاسپورٹ حاصل کیا ہے بلکہ اُس کے نام پر ٹیچر کی اسامی حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔