لا ہور // سینئر اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کیساتھ جھوٹاسکینڈل بنایا گیا ،اس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ، آج بھی اس سکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں ریما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ سکینڈل ایک صحافی نے بنایا۔ ریما خان کے مطابق جس صحافی نے یہ جھوٹا سکینڈل بنایا ان کا خیال تھا کہ میں انہیں انٹرویو نہیں دیتی اور بہت نخرے کرتی ہوں۔ اداکارہ نے سیاستدان اور صحافی کا نام بتانے سے گریز کیا اورکہاکہ صحافی ہی شان اورمجھے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کیلئے اکساتے رہے۔