مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جائے گا:چودھری محمد یاسین

0
0

شوپیان میں آئی اے ایس اورکے اے ایس کے لئے چار ماہ کی مفت کوچنگ کااہتمام
لازوال ڈیسک

 

شوپیان ؍؍ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں نوجوانوں کے لئے مفت کوچنگ اور باغبانی ،مارکیٹنگ وٹریننگ کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان میں یکم فروری2020ء سے کے اے ایس /آئی اے ایس /کے پی ایس/ آئی پی ایس کے لئے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ خواہشمند امیدوارپرنسپل ڈگری کالج شوپیان کے دفتر سے داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان ، پرنسپل پولی ٹیکنک کالج شوپیان ، سپرنٹنڈنٹ صنعتی تربیت انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) شوپیاں ، ورکنگ منیجر ڈی آئی سی اور دیگر افسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا